مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں سرگرم علیحدگی پسند کردستان فریڈم فالکن ( ٹی اے کے) نے انقرہ میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی جس میں 37 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کی علیحدگی پسند کردستان ورکرز پارٹی کی ذیلی تنظیم کردستان فریڈم فالکن نے انقرہ میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی جس میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، تنظیم کے مطابق انقرہ میں دھماکے کا مقصد سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا تھا تاہم عام شہریوں کی ہلاکت پر بھی کوئی دکھ نہیں اور نہ اس پر معافی مانگیں گے کیوں کہ ترک حکومت کی جانب سے ہم پر یہ جنگ مسلط کی گئی ہے جب کہ کالعدم تنظیم نے تین ہفتے قبل اسی طرز کے حملے کی بھی ذمہ داری قبول کی جس میں 29 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سنی کرد اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ترکی نے کردوں کی نسل کشی کا آغاز کررکھا ہے جس میں اب تک سیکڑوں کرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ترکی میں سرگرم علیحدگی پسند کردستان فریڈم فالکن ( ٹی اے کے) نے انقرہ میں بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی جس میں 37 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
News ID 1862611
آپ کا تبصرہ